ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیر ور مٹھ کے سوامی کی مشتبہ حالت میں موت، ضرورت پڑنے پر حکومت تحقیقات کے لئے تیار:کمار سوامی

شیر ور مٹھ کے سوامی کی مشتبہ حالت میں موت، ضرورت پڑنے پر حکومت تحقیقات کے لئے تیار:کمار سوامی

Fri, 20 Jul 2018 00:04:49    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جولائی(ایس او نیوز) شیرور مٹھ کے لکشمیشور تیرتھ سوامی کی اچانک موت کو لے کر مختلف حلقوں میں ظاہر کئے جارہے شبہات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو ریاستی حکومت اس معاملے کی جانچ کے لئے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شیرور مٹھ کے سوامی کی ناگہانی موت افسوسناک ہے، بہت ہی کم عمر میں وہ رخصت ہوچکے ہیں ، ان کی موت کے متعلق مختلف حلقوں میں ظاہر کئے جارہے شکوک وشبہات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایسا کچھ ہے تو حکومت تحقیقات کے لئے تیار ہے۔تحقیقات اگر ناگزیر ہیں تو فوری طور پر اس کا جائزہ لیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ افسروں کو ہدایت جاری کریں گے۔اس مرحلے میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ شیر ور مٹھ کے سوامی کی موت کو لے کر بھلے ہی شکوک وشبہات ظاہر کئے جارہے ہیں، لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، اس سلسلے میں کہیں سے بھی وضاحت ملے تو ضرور تحقیقات کرائی جائیں گی۔
 


Share: